جنوبی کوریا،14اکتوبر(ایجنسی) جنوبی کوریا میں ریٹائرڈ افراد کی ایک بس کو آگ لگنے سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بس کو آگ اُلسان شہر کے نزدیک سے گزرنے والی بڑی شاہراہ پر لگی۔ پولیس نے بس کے بچ جانے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
اس بس پر کُل انیس مسافر سوار تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق بس کا ڈرائیور غیر ضروری انداز میں بس کو دوسری گاڑیوں سے آگے نکالنے کی کوشش میں تھا کہ وہ شاہراہ کے ایک طرف لگی حفاظتی رِیلنگ سے ٹکرا گئی۔ فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ٹکر کے بعد بس کو آگ لگی تھی۔ تمام مسافر ایک کیمیکل کمپنی کے ریٹائرڈ ملازمین تھے۔